Feb 20, 2020 03:51 pm
views : 251
Location : State Bank Of Pakistan
Karachi-Pakistan's exports so low that such a country does not run,Half of country's population is women,represent less than 5%,Raza Bakar
کراچی، پاکستان کی برآمدات بہت کم ہیں ایسے ملک نہیں چلتا، گورنر اسٹیٹ بینک
http://www.tnnasia.tv
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ "ترقی "کررہی ہے، اسٹیٹ بینک مستقبل کیلئے "پرامید "ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اورمالیاتی خسارے کا بڑی "خوش اسلوبی "سے انتظام کیا گیا، ایک برآمدی یونٹ کیلئے قرضہ کی حد بھی "دگنی "کردی گئی، اسٹیٹ بینک ملک میں مالیاتی خدمات کا دائرہ "وسیع " کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز دستاویزی شکل اختیار کرکے قرضوں کی سہولت سے "فائدہ "اٹھا سکتی ہیں، ایس ایم ایز "متوازی نظام "سے قرضہ لیتی ہیں جو مہنگا ہوتا ہے، چیمبر آف کامرس ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کی اسکیموں کی ترویج کریں، بینکوں پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ "رسک "لینے کوتیارنہیں، ایس ایم ایز "متحرک "نہیں تو اس کا الزام بینکوں کو نہ دیا جائے۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک کی "نصف آبادی "خواتین پر مشتمل ہے لیکن خواتین کی نمائندگی "5 فیصد "سے بھی کم ہے، ملک کی بالغ آبادی میں خواتین اکاؤنٹ ہولڈرزکی تعداد "15 فیصد "ہے، دنیا میں یہ تناسب "55 فیصد "سے زائد ہے، مشکل وقت کا سامنا ہے، "آسان فیصلے "کرنا ہوتے توپہلے کرلیے جاتے، معاشی ترقی کے لیے اسٹیٹ بینک ایکسپورٹ، انکلوژن، ڈیجیٹائزیشن پر توجہ دے رہا ہے۔ چھوٹی مالیت کی ادائیگیوں کے لیے "الیکٹرانک پے منٹ پلیٹ فارم "کا جلد اعلان کیا جائے گا، سیکنڈزمیں رقوم کا لین دین مکمن ہوسکے گا جب کہ نادرا اور پی ٹی اے کی مدد سے موبائل والٹ پے منٹ کا نظام بھی تیارکررہے ہیں۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان معاشی نمو کے لیے اپنا "کردار "بخوبی انجام دے رہا ہے، جی ڈی پی میں ایکسپورٹ کا تناسب 10 فیصد سے بھی کم ہے، یہ تناسب عالمی تناسب سے "کافی کم "ہے، برآمدات میں پائیداراضافہ کے لیے اسٹیٹ بینک سہولتیں فراہم کررہا ہے۔