Feb 20, 2020 06:36 pm
views : 219
Location : Different Places
Lahore- PCB suspends Umar Akmal under Anti-Corruption Code
لاہور، پی ایس ایل سے پہلے ہی اینٹی کرپشن قانون کا بم پھٹ گیا، عمراکمل باہر
پاکستان
کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ "4.7.1 "کے تحت عمراکمل
کوفوری طور پر "معطل " کردیا ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے
جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں "حصہ
"نہیں لے سکتے، فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر
مزید کوئی "بیان "جاری نہیں کرے گا۔
اس دوران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس 2020 کے لیے عمر اکمل کے "متبادل "کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کہنا ہے کہ عمراکمل کیس میں پی سی بی کی تحقیقات جاری
ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہہ سکتے، پی سی بی قوانین کے تحت
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز "متبادل "کھلاڑی منتخب کرے گا۔
پی سی بی کے پاس یہ
صوابدیدی اختیار موجود ہے کہ وہ کھیل کی ساکھ کو "مجروح "کرنے پر متعلقہ
فریق کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت "عبوری "طور پر "معطل "کرسکتا ہے جب تک
کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل یہ فیصلہ نہ کرلے کہ متعلقہ فریق نے جرم کا
"ارتکاب "کیا ہے یا "نہیں"۔ عبوری طور پر "معطلی "سے متعلق کسی بھی فیصلے
کی ایک تحریری کاپی متعلقہ فریق ، ایک آئی سی سی اور ایک قومی کرکٹ فیڈریشن
کو بھجوائی جائے گی۔