Feb 20, 2020 06:38 pm
views : 218
Location : Foreign Office
Islamabad- Pakistan wishes return of peace, stability in Afghanistan, Foreign Office
اسلام آباد،امریکی صدر دورہ بھارت میں کشمیر پر"ثالثی "کی پیشکش کو "عملی جامہ "پہنائیں گے،ترجمان دفتر خارجہ
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین آج بھی "انصاف کے متلاشی "ہیں اعتراف کے باوجود سانحہ کے ماسٹر مائنڈ "سوامی آسیم آنند "اور دیگر مجرموں کو "بری "کیا گیا پاکستان اس حوالے سے بھارت کو اپنی "ذمہ داری "یاد دلاتا رہے گا۔
کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جبراً دوسو دنوں سے کشمیر کو "جیل "میں بدل رکھا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی کشمیر پر "شدید تحفظات "کا اظہار کرتے ہوئے وہاں انسانی حقوق سمیت بنیادی آزادیوں کی "بحالی "کی "حمایت "کی ہے، امید ہے کہ امریکی صدر دورۂ بھارت کے دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش "مشکلات "پر بات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹاسک فورس کے رکن پاکستانی طلبا سے مسلسل "رابطے "میں ہیں،پاکستان نے خصوصی "ٹاسک فورس "کے دو افسروں کو کرونا وائرس سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھیجا ہے،جنہوں نے ووہان کی سات جامعات کا دورہ کیا ہے، دونوں افسران صورتحال میں بہتری تک وہیں مقیم رہیں گے۔