اسلام آباد، وزیراعظم کی چینی عوام کی مدد کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز بھیجنے کی "پیشکش
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد چین کے فوری، مؤثر اقدامات کو دنیا بھرمیں "سراہا" گیا، چینی صدر کی قیادت میں چین کرونا وائرس پر قابو پانے میں "کامیاب "ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت، عوام کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے "چین کےساتھ "ہے۔
دوسری جانب چینی صدر نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر "اظہار تشکر "کرتے ہوئے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف "بروقت "اور "تیز ترین "اقدامات کر رہا ہے، چینی عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں "فتح حاصل "کریں گے۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کی "اپنے شہری "کی طرح دیکھ بھال اور علاج کیا جا رہا ہے، پاکستانی طلبا کی حفاظت،صحت اور فلاح یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
چینی صدر نے اقتصادی شراکت داری کو "نئی جہتوں "تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ "سی پیک "پاک چین اقتصادی شراکت داری کا "محور "ہوگا۔ پاکستان، چین کی قیادت نے دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔