Feb 21, 2020 07:39 pm
views : 212
Location : Domestic place
Lahore- dialogue with the IMF is proof of inefficiency, says Bilawal
لاہور، نالائق، نااہل حکمرانوں کو غریب خواتین کی مالی امداد برداشت نہیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، انکروچمنٹ کے نام پر "گھر گرائے "جا رہے ہیں، ہر شعبہ میں لوگوں کو "بے روزگار "کیا جا رہا ہے، دکھائے گئے خواب "پرانے پاکستان "میں رہ گئے، نوجوان ہاتھوں میں "ڈگریاں "لے کر گھوم رہے ہیں، یہ حکومت "غریب دشمن "ہے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 9 لاکھ افراد کو "فارغ "کر دیا گیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا جس طرح آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کی وہ "نالائقی "کا ثبوت ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کی ساری باتیں "مان "لیں، حکومت صرف امیروں کو "ریلیف "دے رہی ہے، وزیراعظم نے کہا خفیہ ادارے مہنگائی کی "تحقیقات "کریں گے، حساس ادارے "دہشتگردی کیخلاف "لڑیں یا مہنگائی کی تحقیقات کریں گے؟۔