Feb 22, 2020 03:32 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan's politics has filled the heart of Sharif family, Fawad Chaudhry
اسلام آباد، پاکستان کی سیاست سےشریف فیملی کا "دل "بھرچکا ہے، فواد چوہدری
وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوا د چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کچھ "سیاسی گرو" مسلم لیگ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ، شریف خاندان صرف ایک چیزچاہتا ہے،وہ ہے باقی خاندان کو باہر "جانے "دینا، پاکستان کی سیاست سے ان کا "دل بھر "چکا ہے، حمزہ اورمریم کےباہرجانےپرحکومت مان جائے یہ "جوتے "چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سےاسمبلی میں واپسی کی "حتمی تاریخ "پوچھی جائے، اگر وہ نہیں آتے تو نئے "اپوزیشن لیڈر "کیلئے پراسس کا آغاز کیاجائے، قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمباعرصہ "خالی "نہیں رکھا جا سکتا، شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانےکی "گارنٹی "دیکر خود غائب ہیں۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا، دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لا کر بڑا "ٹیلنٹ "ضائع کیا۔