Feb 22, 2020 03:30 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan to be among the best middle-income countries by 2047, World Bank
اسلام آباد، پاکستان "2047ء "تک بہترین متوسط آمدنی والے ممالک میں شامل ہو جائیگا، عالمی بینک
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان نے کہا ہے کہ 2025-30 کے دوران معاشی شرح نمو میں7فیصد کے پائیدار اضافہ کیلئے پاکستان کو سرمایہ کاری کی شرح میں "دگنا "اضافہ کرنا ہوگا اور باالخصوص نجی شعبہ کی سرمایہ کاری پر "خصوصی توجہ "دینا ہوگی۔ ملک میں جاری "اقتصادی استحکام "اور "ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات "کا عمل جاری ہے جس سے معیشت کی "شرح نمو "میں "نمایاں اضافہ "متوقع ہے۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ20 سال کے دوران نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کی شرح "10فیصد "رہی جس کو"20 "فیصد تک بڑھانا ہوگا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ "2047 "تک پاکستان بہترین متوسط آمدنی والے ممالک میں شامل ہوجائے گا اور اس کی معیشت کا حجم "2کھرب ڈالر "سے تجاوز کر جائے گا۔