Feb 22, 2020 04:30 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Islamabad- Indian measures unsuccessful, Foreign Minister says will be out of gray list in next four months
اسلام آباد، ایف اے ٹی ایف، بھارتی اقدامات ناکام،آئندہ چار ماہ میں گرے لسٹ سے باہر آجائیں گے، وزیر خارجہ
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی "بلیک لسٹ" میں دھکیلا جائے لیکن ہم نے ایف اے ٹی ایف میں بھارتی اقدامات کو "ناکام "کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات کی ناصرف "تعریف "کی بلکہ ان کا "اعتراف "بھی کیا ہے، امید ہے کہ پاکستان آئندہ چار ماہ میں "گرے لسٹ "سے نکل جائے گا۔
دوسری جانب امریکا اور طالبان کے درمیان تشدد میں "کمی "کے معاہدے کے اطلاق پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے پاکستان سمیت پورا خطہ "مستفید "ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو میں پاکستان کو "کردار "ادا کرنے کا موقع میسر آئے گا اور دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت کو "فروغ "ملے گا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان "مصالحانہ "عمل میں بڑی ذمہ داری نبھائی لیکن ساری ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے، اب افغان قیادت اور عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ مصالحانہ عمل کو کیسے لے کر چلنا ہے۔