کراچی،بہت ستا لیا مہنگائی کے مارے عوام کو،ٹماٹر گردی کے دن اب ہوئے ختم
پاکستان میں گذشتہ کئی ماہ سے ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہیں تھیں تاہم اب ٹماٹر تیس سے چالیس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے
چار سو سے ساڑھے چار سو روپے فی کلو میں فروخت ہونے کے بعد ٹماٹر اب ۲۰ روپے میں فروخت ہو رہا ہے ٹماٹر کسی صورتمشیرِ خزانہ کے دئیے گئے ریٹ ۱۷ روپے فی کلو میں دستیاب نہ تھے عوام کا کہنا ہے کہ ایک ٹماٹر کی قیمت نیچے آنےسے عوام پر احسان نہیں کیا ٹماٹر کے علاوہ باقی چیزوں کی قیمتیں بھی نیچے آنی چاہیئے ،دکانداروں کا یہ ہی موقف تھا کہ ہمیں پیچھے سے سستا ملے گا تو ہی ہم سستا بیچ سکتے ہیں اگر پیچھے سے مہنگا مل رہا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں تاہم اب ٹماٹر کیقیمتیں نیچے آگئی ہیں - ۳ ماہ قبل ٹماٹر کی اس قدر قلت ہو گئی تھی کی ٹماٹر ۴۵۰ روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا
دکانداروں کا کہنا تھا کہ سپلائی کی کمی کے باعث ایسا ہو رہا ہے ، ایسے ملک میں سپلائی کی قلت ہونا جسکا نہری نظام دنیا کاسب سے بڑا نہری نظام کہلایا جاتا ہے بہت حیران کن بات ہے ،یہ بھی کہا گیا تھا ٹماٹر کی پیداوار بیج کے مسائل کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے کیونکہ پاکستان میں مختلف زرعی اجناس کے بیچ میسر نہیں ہیں جسکی وجہ سے بیچ امپوڑٹ کئے جاتےہیں اب چونکہ ٹماٹر کی کاشت اور پیداوار کے لحاظ سے اہمیت کے حامل ضلع بدین کی منڈی میں نئی فصل آنے سے ٹماٹرکی قلت میں قلت میں کمی آئی اسلئیے قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری لعل بخش کا کہنا تھا کہ صرف ٹماٹر سستا کرنے سے کچھ نہیں ہوگا دیگر اشیا بھی سستی ہونی چاہیے۔
حاجی افتخار احمد کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت میں ایک اچھی چیز دیکھنے میں آئی ہے جوب ٹماٹر سستا ہوا ہے۔
سعید احمد کا کہنا تھا کہ آج ٹماٹر سستے ملے ہیں،جب سے حکومت آئی ہے ہم پریشان ہیں ٹماٹر سستا ہے تو پیاز ساٹھ روپے فی کلو مل رہی ہے۔