Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 23, 2020 07:54 pm views : 235

Location : NUML University

Mianwali- Our nation will stand on the principles of the state of Madinah
  • Urdu

میانوالی،ہماری قوم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑی ہوگی،وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری قوم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑی ہوگی، ہمیں سب سے پہلے اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے یوم تاسیس اور کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے طلبا میں اسناد تقسیم کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان کو نمل یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، مشکل معاشی حالات میں سعودی عرب اور چین نے بھی پاکستان کی مدد کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ والدین کے لیے خوشی کا دن ہے کہ ان کے بچوں نے عالمی معیار کی ڈگری حاصل کی، والدین سنجیدہ نہ ہوں خوشی منائیں یہ خوشی کا دن ہے۔ انشا اللہ اس جگہ پر پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے یہ صلاحیت انسانوں کو دی ہے کہ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، اللہ نے طاقت دی جو تصور اور خواب انسان دیکھتے ہیں وہ اسے پورا کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست کی بنیاد رسول ﷺ نے رکھی تھی، ہماری قوم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑی ہوگی۔ ہمیں سب سے پہلے اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ رسولﷺ  سے زیادہ کامیاب انسان دنیا میں آج تک نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ جب برا وقت آتا ہے انسان سوچتا ہے کہ کوئی شارٹ کٹ لے لوں، برے وقت میں شارٹ کٹ لینے والوں نے ایمانداری سے کام نہیں کیا۔ برے وقت سے کبھی نہ ڈریں، اس کا مقابلہ کرنے میں ہی کامیابی کا راز ہے۔ انسان جدوجہد کے لیے ہی پیدا ہوا۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved