کراچی،ایچ بی ایل پی ایس ایل 5،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
پی ایس ایل فائیو کے چھٹے میچ میں اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دوسری فتح دلادی۔ کراچی کنگز نے بیس اوورز میں نو وکٹیں کھو کر ایک سو چپھن رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک اوور قبل ہی ہدف پورا کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر کراچی کنگز نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹیں گنوا کر ایک سو چھپن رنز بناسکی۔
شین واٹسن اور جیسن روئے نے کوئٹہ کو اکتالیس رنز کا آغاز دیا۔ واٹسن تئیس رنز اور جیسن روئے سترہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ احمد شہزاد کو عماد نے گیارہ رنز پر کیچ کرایا۔
اعظم خان نے تیس گیندوں پر چھیالیس رنزبنائے اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پچیاسی رنز کی فتح گرشراکت قائم کی۔ سرفراز نے اٹھائیس گیندوں پر سینتیس رنز بنائے۔ انور علی نے چار گیندوں پر بارہ رنز بنا کر کوئٹہ کو پانچ وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کیا۔ تین میچوں دو فتوحات کی بدولت کوئٹہ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہوگئی۔