اسلام آباد، کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ، پی آئی اے کا جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن معطل
http://www.tnnasia.tv
کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر پی آئی اے نے جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15 مارچ تک معطل کردیا۔
چین اور جاپان میں کرونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر پی آئی اے نے پاکستان سے چین اور ٹوکیو کے لئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا جاپان اورچین کیلئے فضائی آپریشن 15مارچ تک معطل رہے گا۔ 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے واضح کیا ہے کہ آج سے پی آئی اے کی پروازیں بیجنگ اور ٹوکیو نہیں جائیں گی، صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو جانے والے مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 2500 کے قریب افراد ہلاک اور 80 ہزار کے قریب متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔