Feb 24, 2020 08:56 pm
views : 230
Location : Different Places
Multan- Bilawal Bhutto will set up a field in march to rid the existing rulers
ملتان، موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلئے مارچ میں میدان لگائیں گے، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمران "داخلی ،خارجی "اورملکی سالمیت کیلئے " سیکورٹی رسک "بن چکے ہیں۔ بہتر ہے حکمران مارچ سے پہلے ہی "خود استعفیٰ "دے کر عوام کی جان چھوڑ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف کے نام پر "لولی پوپ "دے رہی ہے غریب عوام پر آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا ایک اور "باب گرنے "والا ہے۔بجلی گیس "بم "بھی تیار ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آٹے چینی کے اصل چور اور ڈاکو حکمرانوں کی "صفوں "میں موجود ہیں ان کو کب "بے نقاب "کیا جائیگا اور "سزا "ملے گی ۔کمیٹیاں بنا کرعوام کو "دھوکہ "دیا جا رہا ہے۔
بلاول بھٹو مارچ کے پہلے ہفتے حکومت کے خلاف "احتجاجی تحریک "کا "آغاز "حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے مزار پر "حاضری "دے کر کریں گے۔