لاہور، پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں "توسیع "کی درخواست "مسترد "کر دی
سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع دینے سے پنجاب حکومت نے "صاف انکار "کردیا، صوبائی کابینہ نے ضمانت میں توسیع کی درخواست "مسترد "کر دی۔ خصوصی کمیٹی نے کابینہ اجلاس میں اپنی "سفارشات "پیش کیں تاہم کابینہ کا موقف تھا کہ نوازشریف مطلوبہ رپورٹس بورڈ اور کمیٹی کو "پیش "نہیں کر سکے۔
کابینہ فیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کچھ شرائط پر "ضمانت "دی گئی تھی، ان کی 8 ہفتے کی ضمانت کو پہلے ہی "16 ہفتے "گزر چکے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بھی نوازشریف کی رپورٹس پر "عدم اعتماد "کا اظہار کیا جس پر نوازشریف کی جانب سے ضمانت میں "توسیع "کی درخواست "مسترد "کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو "اشتہاری "قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے۔
وزیر صحت یاسمین راشد نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ رپورٹس کے مطابق نوازشریف سفر کے قابل ہی نہیں تھے، وہ "16 ہفتے "گزرنے کے باوجود ہسپتال داخل نہیں ہوئے جس کا مطلب ہے کہ صورتحال اتنی "سنجیدہ "نہیں۔