تفتان، ایران سے آئے زائرین کیلئے "آئسولیشن سینٹر "قائم
ایف آئی اے کے مطابق پاک ایران باڈر تفتان پر آج بھی امیگریشن بند ہے جبکہ پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے "آئسولیشن سینٹر "قائم کر دیا گیا ہے۔
لیویز کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کو "پاکستان ہاؤس "میں ٹھہرایا گیا ہے۔ظفر مرزا نے ایران سے "زائرین "کی واپسی کی اجازت سے متعلق "تردید "کردی۔
پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو "تفتان " میں 14 دن تک لازمی "ٹھہرایا "جائے گا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان "14 دنوں "کے دوران مسافروں کا مکمل "طبی معائنہ "کیاجائےگا۔