Feb 26, 2020 07:56 pm
views : 252
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- Naimat Ullah Khan Funeral Prayer
کراچی، جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان کی "نمازِ جنازہ "ادا
کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ادارہ نورِ حق کے سامنے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی "امامت "میں نعمت اللہ خان کی "نماز جنازہ "ادا کی گئی۔
جنازے میں سیاسی، سماجی، سرکاری و اہم شخصیات، کارکنان جماعت اسلامی اور عوام کی "بڑی تعداد "نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ڈیفنس کے قبرستان میں کی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزرا سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم رہنما عامر خان، میئر کراچی وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار، کامران ٹیسوری، پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب جہانگیر، پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال، اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ق لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔
پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ بہت "بڑا خلا "ہے جو کبھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی کراچی کے لیے "کوشش "دکھائی دیتی تھی، ہم نعمت اللہ صاحب کی سوچ "آگے "بڑھاتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ نعمت اللہ خان گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں وفات پاگئے تھے۔