Feb 26, 2020 08:11 pm
views : 248
Location : Different Places
Lahore- Punjab govt to contact federal government for action against Nawaz Sharif
لاہور، پنجاب حکومت کا نوازشریف کے خلاف "کارروائی "کیلئے وفاق سے "رابطہ"
پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی کیلئے "وفاقی حکومت "کو "خط "لکھ دیا ہے، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں "وفاق جائے "گی، وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے اب وہ کارروائی کیلئے آگے "اقدام "کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی "میڈیکل رپورٹ "پیش کی گئی۔
خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی "ضمانت "میں "توسیع" کی اجازت دینے سے "انکار "کردیا۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ نوازشریف بورڈ اور کمیٹی کو "مطلوبہ رپورٹس "پیش نہ کرسکے۔