Feb 26, 2020 08:11 pm
views : 244
Location : Foreign Office
Islamabad- Pakistan summons Indian diplomat to register strong protest against violations
اسلام آباد، بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ "طلبی"، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر "احتجاج
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ "طلب "کیا گیا اور اس حوالے سے نہ صرف "احتجاج "کیا گیا بلکہ انہیں "احتجاجی مراسلہ "بھی تھمایا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مراسلہ میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی "خلاف ورزی "بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق کی "خلاف ورزی "ہے، رواں سال بھارت کی جانب سے اب تک سیز فائر کی "384 "خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا کر مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے "پردہ پوشی "نہیں کرسکتا۔
ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی افواج مسلسل شہری آبادی کو "مارٹر "سے نشانہ بنارہی ہیں، بھارتی فورسز نے "25 فروری "کو نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے گاؤں منڈھار کا 40 سالہ محمد بشیر زخمی ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت 2003 کے سیز فائرمعاہدے کا "احترام "اور فائرنگ کے واقعات کی "تحقیقات "کرے۔