Feb 26, 2020 08:13 pm
views : 249
Location : Domestic place
Karachi- Shahriyar Afridi says I was mocked on TV, campaign was launched against me
کراچی، سندھ بھی "پی ٹی آئی "کا ہوگا، شہریار آفریدی
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ "حکومتی پالیسیوں "کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا "اعتماد "بحال ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے "اینٹی نارکوٹکس پالیسی "نہیں تھی، 2013 میں خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کے بعد ہماری "پالیسیز "پر تنقید ہوئی۔
شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور ایران پر "فینسنگ "کے بعد منشیات کے "روک تھام "میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم "بل "لارہے ہیں جس میں ہر صوبے کا "مینڈیٹ "ہوگا، انہوں نے اسپتالوں میں ریہیبلیٹیشن سینٹر بنانے اور وہاں ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنانےکی "ہدایت "دی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج ہندوستان کا ہرمسلمان یہ کہتا ہے کہ "جناح ٹھیک "تھے، آج قائد اعظم اور علامہ اقبال سے ہمارا تعلق "ختم "ہوگیا ہے۔