Feb 26, 2020 08:15 pm
views : 250
Location : Foreign Office
Islamabad- FM Qureshi welcomes US President Donald Trump’s mediation over Kashmir issue
اسلام آباد، ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے بھارتی "بیانیے "کی "نفی "کر دی، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی میں پریس
کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم
(عمران خان اور نریندر مودی) سے "اچھے تعلقات "ہیں اور دونوں ممالک میں
"ثالثی "کیلئے جو بھی "مدد "فراہم کر سکا کروں گا۔
شاہ محمود قریشی نے
مزید کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے پر "کام "کر رہا ہے، کشمیر بہت سے
لوگوں کے لیے طویل عرصے سے "حلق کا کانٹا "بنا ہوا ہے، ہم جائزہ لے رہے ہیں
کہ اس سلسلے میں کیا کر سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان
سے بھارتی بیانیے کی "نفی "ہو گئی ہے کہ کشمیر اُن کا "اندرونی "مسئلہ ہے۔
شاہ
محمود قریشی نے کہا کہ ٹرمپ نے بن کہے پاکستان کے مؤقف کی "تائید "کر دی،
امریکی صدر کا بیان پاک امریکا تعلقات میں "بہتری کا عکاس "ہے۔
افغان
امن سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا طالبان امن معاہدے میں
"سہولت کاری "کی ہے، معاہدے پر 29 فروری کو "دستخط "ہوں گے