Feb 27, 2020 12:31 am
views : 262
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan confirms first two cases,Coronavirus,both recent travellers to Iran
اسلام آباد، پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق
پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے،جن کی تصدیق وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ کیا گیا ہے، کراچی کے شہری 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس نے حال ہی میں ایران سے کراچی کا سفر کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے متاثرہ نوجوان اور اس کی فیملی کو نجی اسپتال کے قرنطینہ وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جب کہ متاثرہ نوجوان کے ہمراہ ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مبین کا کہنا ہے کہ اطلاع ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے لیکن ٹیسٹ سے قبل یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔