Feb 27, 2020 06:35 pm
views : 259
Location : Foreign Office
Islamabad- US-India deal will disturb balance of power in region,FO
اسلام آباد، امریکہ بھارت "ڈیل "سے خطے میں "طاقت کا توازن "بگڑے گا، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفننگ کے دوران کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں "متحرک "ہیں، اس معاملے پر ایران کی حکومت سے "رابطے "ہیں، تہران میں پاکستانی سفارتخانہ "متحرک "اور ہاٹ لائن نمبر "مختص "کر دئیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کرونا وائرس کے معاملے پر بہت "متحرک "ہے، چین نے بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے "بہتر "اقدامات کئے۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان معاہدے میں وزیرخارجہ پاکستان کی "نمائندگی "کریں گے، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے "متاثر "رہا ہے، کلبھوشن یادیو ریاستی "دہشت گردی "کی مثال ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے "ثالثی "کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری "آگاہ "ہو چکی ہے۔ پاکستان کو امریکا بھارت دفاعی ڈیل پر "تشویش "ہے جس سے خطے میں طاقت کا "توازن "خراب ہو گا۔ بھارت سمیت کسی کوپاکستانی افواج اورعوام کی تیاری پر "شک "نہیں ہونا چاہئے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی "صلاحیت "رکھتے ہیں۔