Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 27, 2020 06:40 pm views : 250

Location : GHQ

Rawalpindi- Consequences will be uncontrollable if war erupts between Pakistan, India, DG ISPR
  • Urdu

 راولپنڈی، دو نیوکلیئر طاقتوں کی جنگ میں "ناقابل تلافی "نقصان ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا عوام اور پاک فوج نے ہر "مشکل "کا بہادری سے مقابلہ کیا، بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر "الزامات "لگائے، پاکستان نے ذمہ دار ملک کے طور پر ہر قسم کی "تحقیقات "کی پیشکش کی، ہمیں سرپرائز دینے والا دشمن خود "ناکام "ہو کر واپس لوٹ گیا، بھارت نے بوکھلاہٹ میں اپنا ہیلی کاپٹر بھی "مار گرایا"۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا سرحدوں کا "کامیاب "دفاع کیا اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا، شہدا کے ورثا کو "سلام "پیش کرتے ہیں، تمام غازیوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن "یوم تشکر "ہے اور یوم عزم بھی۔ انہوں نے کہا بھارتی بیانات کو "سنجیدگی "سے لیتے ہیں، بھارت کی دفاعی تیاریوں پر "نظر "ہے، پاکستان کا دفاع "مضبوط "ہے، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو "بھرپور "جواب دیں گے۔
ایل او سی پر بھارتی شر انگیزیوں پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایل اوسی پر بھارت کی "شرانگیزیوں "میں بے پناہ اضافہ ہوا، ایل او سی پر سب سے زیادہ "جنگ بندی "معاہدوں کی خلاف ورزی ہوئی، بھارت نے اسکول جانے والے "معصوم "بچوں کو بھی نشانہ بنایا، ہم اپنے ہدف اور بھارت شہریوں کو نشانہ بناتا ہے، پاک فوج کی "جوابی کارروائی" میں دشمن کو نقصان اٹھانا پڑا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا آپریشن ردالفساد کو 3 سال مکمل ہوچکے، دہشتگردوں سے "46 ہزار "کلومیٹر علاقہ کلیئر کرایا گیا، ہم نے اس کامیابی کی "بڑی قیمت "ادا کی، 20 سال سے قوم اور افواج پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد آپریشنز ہوئے، 17 ہزار دہشتگرد ان آپریشنز میں مارے گئے، ایک ہزار سے زائد القاعدہ کے دہشتگرد پکڑے اور مارے گئے۔
مسئلہ کشمیر پر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے حالات سے پوری دنیا واقف ہے، حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا، مسئلہ کشمیر کو اب فلیش پوائنٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف قدم بڑھ رہے ہیں، عالمی سربراہان نے کشمیر کے معاملے پر برملا اظہار کیا، کشمیر کا حل ہماری قومی سلامتی کا ضامن ہے، تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا امریکا طالبان مذاکرات میں "تعطل "کی کوئی خبر نہیں، پاکستان سے زیادہ "افغان امن "کا خواہاں اور کوئی نہیں ہوگا۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved