اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ قطر
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر "قطر "پہنچ گئے ہیں، معاون خصوصی "زلفی بخاری "اور "ندیم بابر "بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان امیر قطر سے "خصوصی ملاقات "کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم "قطری سرمایہ کاروں "سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اس دورے میں "دو طرفہ تجارت "اور "توانائی "کے شعبے میں تعاون پر بات ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان نے "دورہ امریکا "سے واپسی پر دوحہ میں قطری وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی تھی، جس میں پاکستانی معیشت کی "بحالی "کے لیے قطر کی معاونت پر اظہار تشکر کیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری، انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔