Feb 27, 2020 07:57 pm
views : 250
Location : Different Places
Karachi- Potential danger of coronavirus, Sindh shuts down schools
کرونا وائرس، کراچی سمیت سندھ کے اسکول دو روز تک "بند "رکھنے کا اعلان
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے 27 اور 28 فروری کو صوبے میں تمام اسکول "بند "رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام اسکولز میں تدریسی عمل "معطل "رہے گا۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی خبر کی وجہ سے والدین بہت "پریشان "تھے، پریشانی کو مددنظر رکھتے ہوئے دو روز تک تعلیمی اداروں کی "تعطیلات "کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشا اللہ جلد معاملات کو "قابو "میں کرلیا جائے گا۔ محکمہ صحت کی جانب سے کہا جارہا ہے "خطرے" کی بات نہیں، کروناوائرس کا خوف "دنیا بھر "میں پھیلا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 15مارچ تک بند رکھے جائیں گے جس کا مقصد کرونا وائرس سے "حفاظتی اقدام "اور بچوں کا "تحفظ "ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے "دو "افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ہے جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔