Feb 27, 2020 10:08 pm
views : 242
Location : Air headquarter
Islamabad- PAF always ready to defend motherland: Air Chief Mujahid Khan
اسلام آباد، پاک فضائیہ وطن کے دفاع کیلئے "ہمہ وقت "تیارہے، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان
پاک فضائیہ یوم فتح منا رہی ہے، ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور پاک فضائیہ کے افسران سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاک فضائیہ کے "لڑاکا طیاروں "نے شاندار "فلائی پاسٹ "کا مظاہرہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان کو "کئی چیلنجز "کا سامنا ہے، پاک فوج کی بہترین کارکردگی "عشروں "کی محنت کی مرہون منت ہے، معاشی مسائل کے باعث ٹیکنالوجی کےحصول میں "مشکلات "ہیں تاہم پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے "سرشار "ہیں، پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت "تیار"ہے، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا "منہ توڑ "جواب دیا جائے گا جب کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر طرح کی "معاونت "جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے 2 بھارتی طیاروں ایس یو 30 اور مگ 21 کو مارگرایا تھا جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی "گرفتار "کرلیا تھا تاہم بعد میں "انسانی ہمدردی "کے تحت پائلٹ کو چھوڑدیا گیا تھا۔