فیصل آباد، دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے عالمی طاقتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد شیخ رشید نے
کہا ہے کہ دلی میں "مسلمانوں "کے ساتھ جو ہو رہا ہے عالمی طاقتوں کو اس کا
"نوٹس "لینا چاہیے، بھارتی حکومت انتہا پسندوں کی "ترجمان "بن چکی ہے،
پاکستان کو اس پر بہت "تشویش" ہے، مسئلہ پوری دنیا میں اٹھائیں گے۔
انہوں
نے کہا بجلی کا بوجھ غریب پر "پڑا "ہے، عمران خان کو مہنگائی اور بے
روزگاری کا "احساس "ہے، اتنی لوٹ مار کی گئی، ہم "پھنسے "ہوئے ہیں، سب سے
زیادہ بوجھ "غریب "پر پڑا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ماسک وہ پہنے جو "بیمار "ہے، کرونا سے "گھبرانے "کی ضرورت نہیں، مزدور ہی مزدورکا "دشمن "ہے۔
انہوں
نے کہا کہ ڈھیل ہوئی ہے یا ڈیل ہوئی ہے کوئی فرق نہیں پڑتا، ن لیگ، پی پی
عمران خان کے خلاف کوئی تحریک چلانےنہیں جا رہیں، وزیراعظم عمران خان کا
کچھ نہیں بگڑے گا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نہیں دیکھ رہا
نوازشریف کو واپس آتے ہوئے، شہبازشریف کا کچھ نہیں کہہ سکتا ہے۔ انہوں نے
مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان بھی مایو س ہو کر میرے پاس آئیں گے، فضل
الرحمان کا تعویز بھی میرے پاس ہے۔