Feb 28, 2020 08:36 pm
views : 248
Location : Different Places
Karachi- Corona Virus Patients improvement
کراچی، کورونا کا شکار مریض کی حالت میں "بہتری"، ماسک کی قلت اور ناجائز منافع خوری سے عوام "پریشان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس زیادہ پھیل گیا تو "حج بھی متاثر "ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے اگر منہ پر پہننے والے ماسک مہنگے ہوگئے تو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں، انہیں آپ خود بھی بناسکتے ہیں۔ "ٹشو سے ماسک "بنانے کی ویڈیو ٹویٹر پر ڈالی ہے، بہادر قومیں "مشکلات "کا مقابلہ کرتی ہیں۔
محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار کراچی کے شہری کا "طبی معائنہ "کیا گیا جس میں مریض کی صحت میں "بہتری "نظر آئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ مریض کو آج پاکستان آئے ہوئے 8 روز مکمل ہوگئے، مریض کی حالت اب خطرے سے "باہر "ہے اور وہ "صحت یاب "ہورہا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ "قرنطینہ "کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد متاثرہ شخص کو گھر "منتقل "کردیا جائے گا۔
جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ماسک کی "قلت "اور مہنگے داموں "فروخت "کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار ذوالفقار علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی میں "ماسک "موجود نہیں جو ہیں وہ مہنگے فروخت ہورہے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ماسک بیچنے کا "نیا طریقہ "نکالا ہے، لوگوں میں "خوف "پیدا کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی ملک میں تصدیق کے بعد ماسک کے حصول کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد میڈیکل اسٹورز اور دیگر بازاروں کی طرف رجوع کررہی ہے تاہم بدقسمتی سے ماسک کی قلت دانستہ طور پر پیدا کرکے "ناجائز منافع خوری "کی جارہی ہے ۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ حکومت ماسک کی قلت کو "دور "کرنے میں اپنا کردارادا کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف "کارروائی "یقینی بنائے۔