Feb 28, 2020 11:55 pm
views : 221
Location : Multan Cricket Stadium
Multan- Multan Sultans claim emphatic 52-run win over Karachi Kings
ملتان،پاکستان سپر لیگ 5 ,ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ 5 کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ہوم ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے لیے یہ ہدف پہاڑ جیسا ثابت ہوا اور رنز کے انبار تلے ٹیم دب گئی، 187 کے جواب میں کنگز کی پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے جب کہ عمید آصف نے 20 اور شرجیل خان نے 16 رنز کی باری کھیلی۔سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے سب سے زیادہ 3 شکار کیے، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے 2،2 جب کہ محمد الیاس، معین علی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاص کی۔
اس سے قبل سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز کا ہدف دیا،سلطانز کی جانب سے معین علی اور ذیشان اشرف نے پہلی وکٹ پر 77 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی جانب سے بڑا اسکور کرنے کی بنیاد رکھی۔
ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن اب کوشش کریں گے کہ بڑا اسکور کریں۔