Feb 29, 2020 05:20 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Islamabad- Delhi carnage to lead to Indian Muslim's radicalization like Kashmir, PM Imran
اسلام آباد، بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سے شدت پسندی جنم لےگی،وزیراعظم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سےشدت پسندی جنم لےگی، بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مقصد 20 کروڑ مسلمانوں کو کشمیریوں کی طرح مشتعل کرنا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی طرح بھارت میں مسلمان نوجوانوں کو انتہاء پسندی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، بھارت کی وجہ سے خطے میں پھیلنے والی تباہی کے پوری دنیا پر اثرات ہوں گے۔