Feb 29, 2020 05:25 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Sheikh Rasheed cannot hide his poor performance, says Maulabakhsh Chandio
کراچی، شیخ رشید اپنی ناقص کارکردگی نہیں چھپا سکتے، مولابخش چانڈیو
مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے شیخ رشید بتائیں کہ ریلوےکی تباہی کیسے ہوئی، آئے روز ٹرین حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور انہیں سرخیوں میں جگہ بنانے کی فکر ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شیخ رشید سیاست دانوں کی کردارکشی بند کریں، شہید بھٹو پاکستان میں مزاحمت کا استعارہ ہیں، شہید بھٹو پر انگلی اٹھانے سے پہلے شیخ رشید اپنا کردار دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں شارٹ کٹ سیاست کی بدنما علامت ہیں، شیخ رشید عمران خان کے ترجمان بننے کے بجائے انہیں سامنے لائیں۔
انہو ں نے کہا کہ عوام عمران خان سے ان کے جھوٹے دعوؤں کا حساب لینا چاہتےہیں۔