Feb 29, 2020 05:28 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh govt to transfer corona patients to Gadap hospital outside Karachi
کراچی، سندھ حکومت کا کورونا مریضوں کو کراچی سے باہر گڈاپ کے اسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ
سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر صحت نے گڈاپ ٹاؤن میں50 بستروں پر مشتمل پہلے کورونااسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو مستقبل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا اور تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پیر سے وائرس سے متاثرہ اور مشتبہ مریضوں کو گڈاپ اسپتال منتقل کیاجائے، اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے گڈاپ ٹاون میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کیا جانے والا پہلا 50 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کردیا تاکہ متاثرہ اور مشتبہ مریضوں کو کراچی سے علیحدہ رکھا جاسکے، حکومت سندھ نے یہ فیصلہ عوام کی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا ہے کیونکہ شہر میں قائم سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ہجوم اوربے پناہ رش ہوتا ہے کورونا وائرس ایک سے دوسرے صحت مند افراد میں منتقل ہوتا ہے اس لیے حکومت نے ایسے مریضوں کو آبادی سے دور گڈاپ اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل 15 رکنی ہیلتھ ٹیم کورونا وائرس کی مشتبہ صورتحال پر سہولتیں مہیا کرے گی، ٹیم کی ذمے داریوں میں اسکریننگ اور نشاندہی اور دیگر ذمے داریاں شامل ہیں، سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے کہا کہ ہیلتھ ٹیم علامات ظاہر ہونے پر مریض کو مکمل حفاظت کے ساتھ اسپتال منتقل کرے گی۔