Feb 29, 2020 05:29 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Islamabad- Modern Thermal Scanner installed at Islamabad Airport to diagnose Corona virus
اسلام آباد، کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدید تھرمل اسکینر نصب،حکومت نے 5 جدید تھرمل اسکینرز منگوائے تھے
کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کیلئے ایئرپورٹس پر انتطامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن و محکمہ ہیلتھ کی جانب سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ایرائیول پر جدید تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا ہے، جو خود کار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ حکومت نے چین سمیت دیگر ممالک میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد پیشگی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ 5 جدید تھرمل اسکینرز بھی منگوائے تھے جو پاکستان پہنچ گئے ہیں جن میں ایک اسکینر نیواسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں نصب کردیا گیا ہے جب کہ دیگر اسکینرز کراچی، لاہور اور پشاور جیسے بڑے ایئرپورٹس پر نصب کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا تھا کہ جدید تھرمل اسکینر سے کم وقت میں زیادہ مسافروں کی اسکینگ کی جاسکے گی۔ یہ اسکینر 100فیصد درستگی کے ساتھ کورونا کے مشتبہ مریضوں کو ڈیٹیکٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔