Feb 29, 2020 05:30 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Islamabad- Mushtaq Maher posted as IG Sindh
اسلام آباد، مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا
وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کوآئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، جس کے بعد اب مشتاق مہر کو باقاعدہ طور پر آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا ہے ۔
بائیس گریڈ کے مشتاق مہر اس وقت آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں جب کہ مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
آئی جی سندھ کلیم امام اور سندھ حکومت کے مابین کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے، اور گزشتہ ماہ کے آغاز میں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی۔
مشتاق مہر کی آئی جی سندھ تعیناتی کے بعد گریڈ 21 کے سابق آئی جی سندھ کلیم امام اب آئی جی موٹروے پولیس مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔