Mar 01, 2020 02:35 pm
views : 228
Location : Naushehro feroze
Naushero Feroz- police claim arrest of MPA Shahnaz Ansari’s killers
نوشہرو فیروز، شہناز انصاری کے قتل کے الزام میں مزید 2 افراد گرفتار
نوشہرو
فیروز میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی
شہناز انصاری کے قتل کے الزام میں مزید 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان باپ بیٹا اور مقتولہ کے رشتے دار ہیں، مقدمے میں نامزد چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار
ہونے والے ملزمان کے نام وقار اور اختر کھو کھر شامل ہیں جبکہ مقدمے میں
نامزد سلمیٰ کھوکھر اور محمد صدیق پہلے ہی گرفتار ہیں۔
چار نامزد ملزمان کے علاوہ 4 سہولت کار بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر اس کیس میں 8 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
پولیس
کے مطابق وقار کیس کا مرکزی ملزم ہے اور اسی نے شہناز انصاری پر فائرنگ
کی۔ شہناز انصاری کو گزشتہ دنوں فائرنگ کرکے سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں
قتل کیا گیا تھا۔