Mar 01, 2020 06:28 pm
views : 237
Location : Domestic place
Lahore- Nawaz Sharif did not fulfill his promise, Yasmin Rashid
نواز شریف نے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا، یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا، 16 ہفتے ہوگئے وہ کسی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے بھیجی جانے والی رپورٹس نامکمل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس پر اسپتالوں میں سینٹر قائم کیے گئے ہیں، بروقت حکومتی اقدامات سے مریضوں کی تعداد نہیں بڑھی ہے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قومی شعراء، ادباء کی تمام یادگاروں کو محفوظ بنایا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ادب تاریخ و ثقافت کا خزانہ اندرون لاہور ہے۔
اس موقع پر کمشنر لاہور سیف انجم نے کہا کہ اندرون شہر لاہور 120 نامور شعراء و ادباء کا ادبی مسکن رہا ہے۔