Mar 01, 2020 06:33 pm
views : 216
Location : Mutlan,Government,,economy out of ICU,Hammad Azhar
Mutlan- Government has brought economy out of ICU: Hammad Azhar
ملتان، حکومت معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر جنرل وارڈ میں لائی ہے،حماد اظہر
وفاقی وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر کاکہنا ہے کہ حکومت معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر جنرل وارڈ میں لائی ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے، آنے والے دنوں میں معیشت مزید مستحکم ہوگی۔
حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دو خاندانوں کا دور ختم ہوچکا ہے، نیب آزاد ادارہ ہے ہم اسے ڈکٹیٹ نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے حکومت سخت فیصلے نہ کرتی تو معیشت تباہ ہو جاتی، سخت فیصلے کرنے سے عوام کو مشکلات پیش آئیں، ہم جلد معیشت کو جنرل وارڈ سے نکال کرمیدان میں لانے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زرِمبادلہ کے ذخائر میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، سخت فیصلے لینا پڑے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ 2 سال میں ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 14 چیزیں مکمل ہیں، جبکہ ہم جس وقت آئے تھے تب 27 میں سے صرف 2 چیزیں مکمل تھیں۔