کراچی،سفاری پارک میں رکاوٹیں عبور کرنے کی دوڑ کا انعقاد
کراچی کے سفاری پارک میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ڈی واریئرز کے اشتراک سے رکاوٹیں عبور کرنے کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا پانچ کلومیٹر چویل دوڑ ستائیس رکاوٹوں پر مشتمل تھی جس میں چار سو چالیس کے قریب ایتھلیٹس نے حصہ لیا ج میں نوجوان خواتین اور بچے شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سفاری پارک کنور ایوب کا کہنا تھا کہ کراچی میں کھیلوں کا انعقاد یہاں کئ نوجوانوں کو صحتمند تفریح فراہم کرتا ہے،انکا کہنا تھا کہ ہمیں کراچی میں کھیلوں کی اکیڈمیز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ با صلاحیت نوجواں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔
ریس میں شریک ایک شخص تابش کا کہنا تھا کہ شرکا ڈر رہے تھے کیونکہ انہیں اس سے پہلے اس قسم کی ریس کا تجربہ نہیں تھا۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ اس قسم کی ریس ہوئی ہے یہ ایک منفرد تجربہ تھا۔
کراچی کے شہریوں کو اس ریس کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، اس سے کراچی اور کے ایم سی کا مثبت چہرہ سامنے آرہا ہے۔