کراچی،شہریوں نے حج کے اخراجات میں اضافے کو مسترد کردیا
حکومتی پالیسیوں کے سبب حج بھی غریب عوام کیلئے اب یک خواب بنتا جارہا ہے، حکومت نے ہر سال کی طرح اس برس بھی حج بہت مہنگا کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب نے وہاں سہولیات کے پیسے بڑھائیں ہیں تو حکومت اس پر سبسڈی دے، یہ دیگر تمام چیزوں پر سبسڈی دے سکتی ہے تو حج پر کیوں نہیں؟
حکومت نے چند ہفتوں قبل حج پالیسی اور پلان برائے 2020کی منظوری دی ہے، جس کے بعد اس برس حج چار لاکھ 90 ہزار کا ہو گاحکومتی پالیسی کے تحت گزشتہ برس کی نسبت حج اخراجات میں تقریباً 7.35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،شہریوں نے اس اضافے کو مسترد کردیا ہےجبکہ حکومت سے حج کے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ایک شہری کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے حج عمرہ اور مذہبی فرائض کے معاملے میں نرمی کرنی چاہیے،جبکہ پر تعیش اشیا پر ٹیکسز میں اضافہ کرنا چاہیے۔
ایک اور شہری محمد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب سے بات چیت کرکے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے،ایک بزرگ شہری نے ولی الدین نے حج اخراجات میں اضافے کو ذیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی بھر کی کمائی جمع کرکے حج کی تیاری کرنے والے حکومتی اقدام سے اس عبادت سے محروم ہوسکتے ہیں۔