Mar 02, 2020 06:38 pm
views : 228
Location : Different Places
Karachi- The possibility of a windy walk in Karachi
کراچی،شہر قائد میں "گرد آلود ہوائیں" چلنے کا امکان
ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی حصے میں بارش کا باعث بن سکتا ہے، کے پی، کشمیر، گلگت، بلوچستان، اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ "بارش" متوقع ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی لاہور اور دیگر حصوں میں بھی بدھ سے ہفتے کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، ژوب، پشین، زیارت اور دیگر حصوں میں بھی بارش اور " گرد آلود آندھی" چلنے کا امکان ہے۔
دیر، سوات، شانگلہ، پشاور، مردان اور دیگر حصوں میں بھی تیزبارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی میں جمعرات سے جمعہ کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنےکا امکان ہے،جبکہ بدھ سے جمعرات کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔