Mar 02, 2020 11:51 pm
views : 227
Location : Rawalpindi Cricket Stadium
Rawalpindi- Amir's 4-25 and Babar's unbeaten 70 earn Karachi big PSL win
پی ایس ایل فائیو کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی
بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کے عماد وسیم نے ٹاس جیتی اور پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 152 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر18.1 اوور میں حاصل کرلیا، ایلکس ہیلز 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیزن میں گروپ اسٹیج کا دوسرا مقابلہ تھا اور یہ بھی گزشتہ مقابلے کی طرح کراچی کنگز کے نام رہا۔
اس میچ میں پشاور زلمی کے مستقل کپتان ڈیرن سیمی آرام کی غرض سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور ان کی جگہ کپتانی وہاب ریاض نے کی، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔