Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 03, 2020 12:38 pm views : 251

Location : Domestic Place

Islamabad- Afghan President should release Taliban prisoner for National interest, Pakistan wishes to bring stability to Afghanistan, FM
  • Urdu

اسلام آباد، افغان صدر ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے طالبان قیدی رہا کریں، پاکستان
http://www.tnnasia.tv

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر پر زور دیا ہے کہ امن معاہدے کے تحت ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے طالبان قیدیوں کو رہا کریں۔ دوحہ پہلا قدم تھا اب اگلا قدم بین الافغان مذاکرات ہیں، افغان قیادت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سازگار ماحول پیدا کرے جس سے گفتگو آگے بڑھے، اعتماد سازی کے لیے دونوں فریقوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور طالبان  بھی فراخدلی کا مظاہرہ کریں،یہ عمل آسان نہیں ہے لیکن اگر کامیاب نہ ہوا تو نقصان افغانستان اور افغان عوام کا ہوگا، 20 سال کی جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا اور جنگ کوئی راستہ نہیں ہے، اب فریقین کو ایک دوسرے کیلئے  گنجائش پیدا کرنی ہو گی، یہ افغان قیادت سمیت وہاں جتنے دھڑے ہیں سب کی آ زمائش ہے کہ وہ آگے بڑھتے ہیں یا پہلے جیسی تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیک نیتی سے چاہتا ہے کہ معاملات سدھریں اور افغانستان میں امن و استحکام آئے، امن کےلیے پاکستان کے کردار کو دنیا نے سراہا ہے، اس معاہدے پر اگلا قدم اٹھانا افغانوں کا کام ہے، افغان جو اقدامات اٹھائیں گے پاکستان ان کی حمایت کرے گا، پاکستان ایک سازگار ماحول تو پیدا کر سکتا ہے لیکن افغانستان کے فیصلے نہیں کرسکتا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدے میں درج ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، صدر اشرف غنی کو اعتراض ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ معاہدے کی وضاحت امریکا سے مانگیں، زلمے خلیل زاد تو مذاکرات کے حوالے سے افغان قیادت کو آگاہ کرتے بھی رہے ہیں، ماضی میں بھی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، جب جنگ سے امن کی طرف بڑھتے ہیں تو خیر سگالی کیلئے  یہ کرنا پڑتا ہے اور قیدیوں کی رہائی یکطرفہ نہیں دو طرفہ ہو گی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر ہٹ دھرمی سے کام لینا ہے تو بات آ گے نہیں بڑھ پائے گی، یہ ایک منطقی قدم ہے جو اٹھنا چاہیے، معاہدوں کے ساتھ رویے بھی ٹھیک کرنے ہوں گے، رکاوٹیں ڈالنے والے تو پہلے بھی تھے اب سیاسی قیادتِ کا کمال ہے کہ وہ انہیں ناکام کریں۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جس کے بدلے طالبان ایک ہزار قیدیوں کو رہا کریں گے لیکن افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved