Mar 03, 2020 07:55 pm
views : 225
Location : Different Places
Islamabad- Park Lane Reference, Zardari to be charged with "March 25"
اسلام آباد،سابق صدر آصف علی زرداری کا خواتین مارچ کی مکمل "حمایت "کا اعلان
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست "منظور "کرلی۔
عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے "25 مارچ "کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان کی "حاضری "یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب نیب نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے "فرد جرم "کی استدعا کردی۔
نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد "جرم عائد "کی جائے، ویڈیو لنک کے لیے جیل حکام سمیت متعلقہ حکام کو "ہدایات "جاری کی جائیں۔
ادھر سابق صدر آصف زرداری نے سندھ حکومت کو خواتین مارچ کے شرکا کو تحفظ اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی "ہدایت "کر دی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین مارچ کی "مکمل حمایت "کرتی ہے۔ بختاور اور آصفہ بھٹو خواتین کی "آواز "اور "طاقت "ہیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی "ضمانت "ہے، خواتین کو کمزور اور کم تر سمجھنے کی سوچ کو "شکست "ہوگی۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہے، شہید بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ معاشرے میں خواتین کے برابری کے حق کو تسلیم کرنا پو گا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار خواتین کیلٸے مشعل راہ ہے، بختاور اور آصفہ بھٹو خواتین کی آواز اور طاقت ہیں۔
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کو عورت مارچ کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے، منتظمین و شرکا آئین و قانون کے اندر رہ کر مارچ کریں۔ ضلعی انتظامیہ عورت مارچ کی اجازت سے متعلق منتظمین کی درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔عورت مارچ میں نفرت انگیز تقاریر اور غیر اخلاقی نعرے نہیں لگنے چاہئیں۔