Mar 03, 2020 08:28 pm
views : 245
Location : Domestic place
Quetta- Baloch Culture Day Ceremony
کوئٹہ،بلوچ کلچر ڈے بھرپور "جوش وخروش "سے منایا گیا
جامعہ بلوچستان میں منعقدہ تقریب میں بلوچ ثقافت کی مناسبت سے "اسٹالز "قائم کئے گئے تھے جس میں بلوچی روایات کی پگڑی، کوٹی، جوتیاں، روایتی چھڑی اور دیگر اشیاء رکھی گئی تھیں۔
بلوچ کلچر ڈے کی تقریب میں شریک بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید کا کہنا تھا کہ میں اس کے دن کے حوالے سے دنیا بھر میں بسنے والے تمام بلوچ قوم کو "مبارکباد "پیش کرتی ہوں۔ بلوچ کلچر ڈے عالمی دن کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، یہ ہماری "پہچان "ہے اور ہماری "تہذیب وتمدن "کو قائم رکھنے کا عزم ہے۔
تقریب میں شریک ایک شہری مقصود بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم میں "مختلف قبائل "ہیں جہاں پر مختلف قسم کی پگڑیاں پہنی جاتی ہیں سب کے طریقہ کار بھی مختلف ہوتے ہیں ۔ میں بلوچ کلچر ڈے کے "بانی احمد اقبال بلوچ "کو سلام پیش کرتا ہوں۔
بلوچ کلچر ڈے کی تقریب کے شرکاء نے حکومت سے اس دن کو "سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ "بھی کیا۔