Mar 03, 2020 09:14 pm
views : 238
Location : Domestic place
Lahore- Efforts to bring Nawaz back is government's hypocrisy, Bilawal
لاہور، نواز شریف کو واپس لانے کی کوششیں حکومت کی "منافقت "ہے، بلاول بھٹو
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، مثبت تنقید بغاوت یا غداری نہیں ہوتی بلکہ حکومت کو صحیح راستہ دکھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت تنقید کا خیرمقدم کیا ہے، ریاست کو مختلف آوازیں برداشت کرنی چاہییں، ان آوازوں کو دبانےکی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خود کشی کرلوں گا، آئی ایم ایف پیکج عوام کے مفاد میں ہونا چاہیے لیکن پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی وجہ سے عوام کو مشکلات ہیں، ہر پاکستانی کا مسئلہ مہنگائی ہے، پیپلزپارٹی عوام کی جنگ لڑرہی ہے، ہم نے نواز شریف کے دور میں بھی غلط پالیسی پر آواز اٹھائی، جب نوازشریف پارلیمان کواہمیت نہیں دیتے تھے تو ہم آوازاٹھاتے تھے۔ ہم حکومت کوعوام کی مرضی سے ریاست چلانے پر مجبورکریں گے۔