Mar 03, 2020 09:32 pm
views : 242
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan writes to England for Nawaz Sharif's return
اسلام آباد، نواز شریف کو بطور مجرم وطن واپس لانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو
بطور مجرم وطن واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے "رابطہ" کرلیا، دفتر
خارجہ کی جانب سے برطانوی حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ، خط پنجاب
حکومت کی "سفارش" اور "مشاورت "کے بعد بھیجا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا
گیا نوازشریف کی "ضمانت "ختم ہو چکی ہے،اب وہ ایک "مجرم "ہیں، وہ ضمانت
پرنہیں انہیں پاکستان بھیجا جائے،تاکہ وہ باقی "سزا مکمل "کر سکیں۔
ذرائع
کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے برطانوی حکومت نےپاکستان سےنواز شریف کا "اسٹیٹس
"معلوم کیاتھا، حکومت نےبتادیاتھا نواز شریف "ضمانت "پرہیں، حکومت نے "ذمے
داری "پوری کرتے ہوئےبرطانوی حکومت کو "اسٹیٹس "سے آگاہ کیا، نوازشریف کی
وطن واپسی کے لیے"قانونی طریقہ "کار اپنایا جائے گا۔
اس سے قبل نوازشریف
کی روانگی سے قبل حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھا تھا ،خط میں
نوازشریف کے سزا یافتہ ہونے اور علاج کیلئے "برطانیہ آمد "کا ذکر
کیاگیاتھا۔