Mar 04, 2020 12:13 am
views : 252
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- PSL-2020: Qalandars stun Gladiators, win by 37 runs
لاہور،پی ایس ایل فائیو،لاہور،قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 37 رنز سے شکست دے دی
پی ایس ایل فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 210 رنز کا بڑا ہدف دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہاڑ جیسے بڑے ہدف تلے دب گئی اور پوری ٹیم 172 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، قلندرز کے بولرز نے ابتدا سے ہی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کے باعث وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کٹنگ کے سوا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔
لاہور قلندرز نے 5وکٹوں کے نقصان پر 209 رن بنائے۔ کوئٹہ گلیٹیئٹر کے محمد نواز، فواد احمد، اور محمد حسنین نے ایک ایک اور بین کٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔