اسلام آباد، نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے پاکستان پر مشکل وقت آیا، سینیٹر فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاناما کیس میں صفائی دینے کا "کئی بار "موقع دیا گیا، شریف خاندان کے افراد عدالتوں میں "اثاثوں کا ثبوت "نہیں دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پر مقدمات پی ٹی آئی نے "نہیں "بنائے، (ن) لیگ نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا، سیاسی انتقام وہ ہے جو "عمران خان "کے ساتھ کیا گیا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عمران خان باہر سے پاکستان "پیسہ "لے کر آئے، عمران خان سے بچپن میں عیدی کی "تفصیلات بھی مانگی "گئیں۔