Mar 04, 2020 07:33 pm
views : 239
Location : Different Places
Islamabad- When Nawaz Sharif walks a bit, heartache begins, Mussadiq Malik
اسلام آباد، نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان بند ہے، مصدق ملک
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا نواز شریف کے "پلیٹ لیٹس" گر رہے تھے، حکومت کی تحویل میں نواز شریف کو دوسرا "ہارٹ اٹیک "ہوا، پوری پنجاب حکومت نواز شریف کے مرض کی "تشخیص "پر لگی رہی، کابینہ نے نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ کیا، کابینہ نے فیصلہ کیا نواز شریف کا بیرون ملک جانا "ضروری "ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا غلط بیانی کا ذمہ دارکون ہے ؟ ڈاکٹر شمسی کو حکومت نے منتخب کیا، نواز شریف کو دل کا "سنگین عارضہ "لاحق ہے، نواز شریف تھوڑا ساچلتے ہیں تو دل میں "تکلیف "شروع ہو جاتی ہے، نواز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تمام لوگ حکومت نے "منتخب "کیے تھے۔