کراچی، کورونا وائرس، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں "سینیٹائزر "لگانے کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران کورونا وائرس سے "بچاؤ "کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں "سینیٹائزر "لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کے مطابق صابن بنانے والی کمپنی اسٹیڈیم میں مفت "سینیٹائزر "نصب کرے گی جب کہ پارکنگ کے مقامات پر بھی "سینیٹائزر "لگائے جائیں گے۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا "کوئی خوف "نہیں، اس حوالے سے طبی ماہرین نے بھی "کلیئرنس "دیدی ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیےآنے والے شائقین کی "اسکریننگ "کی جائے گی، اسٹیڈیم کے تمام داخلی راستوں پر اسکریننگ کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے جب کہ دروازوں پر پولیس کے ہمراہ طبی عملہ بھی تعینات ہوگا۔
عوامی سطح پر حکومت کے اس فیصلے کو خاصی پذیرائی ملی ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ
دوسری طرف راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے 5 مریض ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 200 فیصد غلط ہے جب کہ ہر نزلے اور زکام کو کورونا وائرس نہ سمجھا جائے، صوبائی اور وفاقی سطح پر مل کر کام کررہے ہیں، صوبائی حکومتیں خودمختار ہیں اور اپنے لوگوں کے لیے بہتر فیصلے کررہی ہیں۔